پرائیویٹ ڈاکٹرز کابے جا ٹیکسز کیخلاف سراپا احتجاج

گوجرہ(نامہ نگار)پرائیویٹ ڈاکٹرز بے جا ٹیکسیز کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔شہر بھر کے ڈاکٹرز نے ہڑتال کر تے ہو ئے اپنے کلینک بند کر دئیے ۔ گوجرہ میں پرائیویٹ ڈاکٹرزنے حکو مت کی طرف سے ڈاکٹرزپر بھاری ٹیکسیزعائد کرنے کیخلاف بطور احتجاج اپنے کلینک بند دئیے ڈاکٹرزکا کہناہے کہ وہ پہلے ہی حکومت کو بھاری ٹیکس دے رہے ہیں اب ایف بی آر کے افسران ان کے کلینکوں پر دھاوابو ل کر حراسمنٹ پھیلا رہے ہیںجس سے وہ معاشی طور پربد حالی کا شکار ہو رہے ہیںان حالات میں ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہاہے ۔جو ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اور ہم اپنے حقو ق کے تحفظ کیلئے سراپااحتجاج ہیں ۔ ڈاکٹرز نے حکومت سے پرائیویٹ ڈاکٹرزکے خلاف جاری ظلم وزیادتی کاسلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیاہے۔تاکہ وہ آسانی سے اپنے روزگار کوجاری رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں