پرائیویٹ ہسپتال اور خاتون کے گھر پر فائرنگ کے دو واقعات،مقدمات درج

ساہیوال (بیورو چیف) پرائیویٹ ہسپتال اور خاتون کے گھر پر فائرنگ کے دو واقعات، مقدمات درج، ایک ملزم گرفتار۔چک111 سا ت آر میں ہڑ پر موڑ آبادی شریا میڈیکل کمپلکس نجی ہستپال کے ڈاکٹر سید علی حسنین پر دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے میڈیکل کمپلکس کے شیشے ٹوٹ گئے ڈاکٹر اور شاف محفوظ رہ نا معلوم ملزم گزشتہ رات 11 بجے موٹر سائیکل پر پمپ ایکشن گن لے کر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔علاول کالونی 34 پل پر صفدر جاوید کی ہمشیرہ کے گھر پر پسٹل سے رات 10 بجے رنجش کی بنا پر حسیب حسن نامی موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے خوف و ہر اس پھیلا کر فرار ہو گیا۔پولیس صدر چیچہ وطنی اور غلہ منڈی نے دو مقدمات ڈاکٹر سید علی حسنین اور صفدر جاوید کی مدعیت میں 337 انچ ٹو 427,506 اور 34 ت پ درج کر کے شروع کر دی ہے اور ایک ملزم حسیب حسن کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں