پراسرار بیماری سے ایک ہی دن میں لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ہلاک

ماموں کانجن(نامہ نگار)پر اسرار بیماری سے ایک ہی دن میں لاکھوں روپے مالیت کی پانچ مویشی ہلاک ہو گئے ۔چک 554گ ب میں غلام مصطفی اور عارف کی تین جبکہ چک 553 گ ب میں شبیر کاٹھیے کی ایک بھینس اور نیک محمد کی ایک گائے ہلاک ہوئی ہے۔متاثرین کے مطابق اچانک مویشیوں کا گلہ اچانک پھول کر بند ہو جاتا ہے اور تین چار گھنٹے میں ہی مویشی مر جاتا ہے جو گل گھوٹو کی علامت ہے بیماری کے باعث مویشی مالکان میں پریشانی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر وٹرنری آفیسر ڈاکٹر وسیم خالق کے مطابق گل گھوٹو کے بیکٹیریا کا اتنے شدید گرم موسم میں زندہ رہنا ممکن ہی نہیں البتہ جانور کی ہلاکت کی وجہ ہیٹ سٹروک ہو سکتی ہے جس میں شدید گرمی کے باعث جانوروں کا ٹمپریچر108تک پہنچ جاتا ہے اور جانور کھنچ کھینچ کرسانس لیتا ہے جس سے جانور کاجگر اور گلہ متاثر ہو جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں