لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد ایک پرامن، پرسکون اور پروقار دنیا کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے۔پنجاب حکومت پرامن اور رواداری پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر اور مثالی ہو چکی ہے لسانی، سماجی، مسلکی اور تہذیبی تنا کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔مریم نواز شریف نے زور دیا کہ پرامن باہمی طرز زندگی کے فروغ کے لیے فکری اور عملی انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، خواتین کو محفوظ اور بااختیار بنانے کی کاوشیں بھی دراصل پرامن معاشرے کے قیام کی جانب اہم قدم ہیں، جبکہ تشدد کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے قانونی اصلاحات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔




