پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پرNFCکی بلڈنگ سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فریٹلائزر ریسرچ (NFC) جڑانوالہ روڈ کی بلڈنگ کو سیل کر دیا۔ این ایف سی کے ذمہ 8کروڑ 39 لاکھ سے زائد کا پراپرٹی ٹیکس واجب الادا تھا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جڑانوالہ روڈ کے ای ٹی او کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے زیراہتمام چلنے والے ادارے این ایف سی کی انتظامیہ گزشتہ 10سال سے پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کر رہی تھی جو کہ بڑھتے بڑھتے 8کروڑ 39لاکھ 99ہزار 43روپے ہو گیا اور این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فریٹلائزر ریسرچ کو بار بار پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹس بھجوائے گئے لیکن مذکورہ ادارے کی جانب سے محکمہ ایکسائز کے افسران سے کوئی رابطہ کیا گیا نہ ہی ٹیکس کی رقم جمع کروائی گئی۔ جس پر محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس نے کارروائی کرتے ہوئے این ایف سی کے مین گیٹ کو سیل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں