پراپرٹی ڈیلراوربیوپاری سے فراڈ کرنیوالے گرفتار

ساہیوال(بیورو چیف )پراپرٹی ڈیلر ، بیوپار ی ،ریسٹورنٹ مالک اور زمیندار سے فراڈ یو ں نے 89 لاکھ روپے ہتھیا لیے، مقدمات درج ، تین گرفتار۔ ضلع کچہری میں پراپر ٹی ڈیلر محمد یاسین کو وقا ص ضیا ء ،علی وقاص باپ بیٹے نے مکان فروخت کرنے کے بہانے کچہری لائے اور 10 لاکھ روپے بیانہ لے کر رقم خردبرد کر لی اور50لاکھ روپے میںمکان کی فروخت کا اقرار نامہ بھی نہ لکھا اوررفو چکر ہو گئے ۔چک 95 چھ آر میں ناصر محبوب بیوپاری سے محمد گلزار شیخ، ساحل باپ بیٹے اور منشی آصف نے 12 مویشی خرید کر 10 لاکھ روپے پیشگی ادا کر دیے اور 40 لاکھ روپے لا کر دینے کا جھانسہ دیا اوررقم خرد برد کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں