پریس کلب ماموں کانجن کے سرپرست پر قاتلانہ حملے کی مذمت

ماموں کانجن(نامہ نگار ) مقامی صحافیوں نے پریس کلب رجسٹرڈ ماموں کانجن کے سرپر ست سید اظہر حسن نقوی پر قاتلانہ حملے کی کوشس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کو ٹریس آئوٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سید اظہر نقوی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر واپس جا رہے تھا کہ بلھے شاہ کے قریب نامعلوم مسلح کارسواروں نے انہیں روکنے کی کوشش کے دوران اپنی گاڑی ان کی گاڑی سے ٹکرا دی تاہم اظہر حسن نقوی اور انکے اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور اپنی گاڑی بھگا کر گھر پہنچ گئے۔ پریس کلب رجسٹرڈ ماموں کانجن کے عہدیداران و ممبران شیخ محمد زبیر سعید احمد قیصر شہباز اختر ساجد فیصل سلیم دیوانہ مہر محمد رمضان شاہد ایڈووکیٹ ملک طارق بشیر مہر برکت علی فراز رائے محمد عرفات عمر دراز بلوچ شاہد اقبال کھچی معظم علی وارثی تقی شاہ مسعود جمیل شیخ بابر جمیل شیخ طارق جمیل وسیم دیوانہ خالد سلیم دیوانہ شیخ اسامہ زبیر شہزاد سپرا وقاص بٹ قیصر جمیل پروانہ ڈاکٹر ظہور احمد نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو ٹریس آئوٹ کرکے فوری گرفتار کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں