پشاور جلسہ میں PTIرہنماؤں کی دھمکیاں،حساس اداروں کا نوٹس

اسلام آباد (عظیم صدیقی) تحریک انصاف کاپشاور جلسہ’ صوبائی صدر جنید اکبر صوبائی وزراء مینا خان آفریدی’ اقبال خان سمیت دیگر اہم راہنمائوں نے اداروں اور اس کے سربراہ ودیگر عہدیداروں کے خلاف خطرناک اور دھمکی آمیز تقاریر کیں صوبے میں آپریشن کو ”رد” کر دیا اور کہا کہ ہم صوبے میں نہ تو آپریشن کرنے دینگے نہ ہی صوبے کی معدنیات پر قبضہ کرنے دینگے جلسہ رنگ روڈ پشاور پر گزشتہ شام ہوا اور حاضری وجوش وخروش دیدنی تھا۔ علیمہ خان ڈائس پر نہیں بیٹھیں وہ حاضرین کے ساتھ پنڈال میں بیٹھیں۔ صوبائی وزیراعلیٰ نے ”لگی لپٹی” تقریر کی تعریفیں بھی کیں، تنقید بھی کی۔ پتہ چلا ہے کہ خفیہ اداروں نے جلسہ میں ہونے والی تقاریر کے مندرجات سے وزیراعظم کو لندن میں آگاہ کر دیا وطن واپسی پر اس حوالے سے ذمہ داروں کے ساتھ باہمی مشاورت سے آپریشن کا فیصلہ ہو گا۔ معدنیات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں