پنجاب بارکونسل کاحکومتی آرڈیننس چیلنج کرنیکا اعلان

لاہور (بیوروچیف) پنجاب بارکونسل نے پنجاب حکومت کے مختلف آرڈی ننس چیلنج کرنے کااعلان کردیا ہے۔دوتین روز میں پیرا ایکٹ ،سی سی ڈی کا قیام،پبلک پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس چیلنج کیاجائیگاپنجاب بار کونسل نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی تخفطات کا اظہار کردیا۔چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بارکونسل ذبیح اللہ ناگراکاکہنا ہے کہ تمام متنازع قوانین کیخلاف درخواستیں دائرکریں گے،غیرجماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانیکا مقصد ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دینا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو چیلنج کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔قانون بنانے سے پہلے کوئی بحث نہیں ہوتی،اسمبلی کا کردارصرف ربڑاسٹیمپ کا ہے، صوبے میں قانونی سازی عوامی مفاد کیلئے نہیں,سیاسی انتقام کیلئے ہورہی ہے،سی سی ڈی کا قیام بھی انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں