پنجاب بھر میں114ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق،1261زخمی ہوئے

لاہور(بیورو چیف)ایمرجنسی سروسزڈ یپار ٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1141ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں526افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔735معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنیکی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں732ڈرائیوز،54کم عمرڈرائیور،407مسافراور134پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ203ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت226متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 79حادثات میں93متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،ملتان 75حادثات میں79متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1273متاثرین میں1033مرد اور240خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں271فراد کی اوسط عمر18سال سے کم642افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ360زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1026موٹرسائیکلز،68آٹورکشے،165کاریں،32وین،14مسافر بسیں،32ٹرک اور141دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں