پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے بڑا اقدام

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے30ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کو سیف سٹی کے سسٹم سے منسلک کردیا گیا۔ سکول کالجز ، یونیورسٹی کے نمائندگان دن میں تین بار سیفٹی ایپ پر سکیورٹی سٹیٹس اپڈیٹ کریں گے۔پنجاب کے سرکاری وغیرسرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ایک کلک پر چیک ہوگی۔ ورچوئل سینٹر فار ایجوکیشنل سکیورٹی کو آپریشنل کر دیا گیا۔ منصوبے کے تحت 30ہزار تعلیمی ادارے ایک لاکھ 30ہزار اساتذہ و سکیورٹی اسٹاف کی رجسٹریشن ہوگئی۔ تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے پبلک سیفٹی ایپ انسٹال کرنا لازم ہوگا۔حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے نمائندگان دن میں تین بار ادارے کی سکیورٹی بارے ایپ پر اسٹیٹس اپڈیٹ کریں گے۔ خطرے یا ایمرجنسی کی صورت میں الرٹ جاری ہو جائے گا۔ براہ راست مانیٹرنگ کے لیے تعلیمی اداروں کے کیمرے بھی سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا عمل جاری ہے۔ سیف سٹی کے پینک بٹنز کی تعلیمی اداروں میں تنصیب کا کام بھی حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔حکام پرامید ہیں کہ ورچوئل سینٹر فار ایجوکیشنل سکیورٹی تعلیمی اداروں کے تحفظ کے ساتھ مختلف واقعات کی تفتیش میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں