پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھوانہ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلسازی کا مکروہ دھندہ بے نقاب کردیا۔بھوانہ میں واقع معروف کریانہ سٹور پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے چھاپہ مارا جہاں چائے کی پتی کی معروف برانڈ کی پیکنگ کرکے جعلسازی کی جارہی تھی۔کریانہ سٹور مالک کسی بھی قسم کا ٹریسبیلٹی ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہا۔معروف برانڈ کی پیکنگ میں جعلی چائے فروخت کرنیپرمالک کے خلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج،27 کلو معروف برانڈ کی پیکنگ میں جعلی چائے ضبط کرلی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں