فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر یا اکتوبر میں ہونے کا امکان’ امیدوار میدان میں آ گئے، عوامی رابطہ مہم تیز کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں سال ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے وسط میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکسن کمیشن کی جانب سے غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے الیکشن کی تاریخ کا اعلان 15جولائی تک متوقع ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں ان کے ڈیرے آباد ہو گئے ہیں’ جہاں دن رات رونقیں لگی رہتی ہیں۔ امیدواروں نے ووٹرز اور سپورٹرز سے رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں۔ امیدوار شہریوں کی خوشی اور غمی میں شرکت کے ساتھ ان کے مسائل کے حل کیلئے بھی پیش پیش ہیں۔ شہری حلقوں نے بلدیاتی الیکشن کرانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہریوں کے مسائل یونین کونسل کی سطح پر حل ہوں گے۔




