پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کے جامع منصوبہ پر عملدرآمد

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نوازشر یف نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جامع منصوبہ شروع کردیاہےـپنجاب میں کچرا جمع کرنے کیلئے رنگدار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دیا گیاہےـپہلے مرحلے میں ‘سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس’ پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ـپنجاب حکومت کے حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ سرکاری ونجی درسگاہوں میں پانچ رنگ کے کوڑے دان رکھے جائیںـسینئر وزیر ماحولیات اینڈ کلائمٹ چینج مریم اورنگزیب منصوبے کی نگرانی کریں گی۔ رانا سکندر وزیرِ تعلیم اورذیشان ملک وزیر لوکل گورنمنٹ کو ٹارگٹس سونپ دئیے گئے ـ30 ستمبر تک تمام سکولوں میں رنگوں والے کوڑے دان لگانے کی ڈیڈ لائن مقررکردی گئیـیکم اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگا، رنگدار کوڑے دان نہ رکھنے پر جرمانے ہوں گے ـالگ الگ رنگ کے کچرے کے ڈبوں میں الگ الگ قسم کا کوڑاکرکٹ جمع کیاجائے گا، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ـپیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ اور ردی جمع کی جائے گی ـسبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے، لیبارٹری میں استعمال ہونیو الا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا ـسُرمئی (گرے) رنگ میں پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی ـلال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی کوڑے کے لئے استعمال ہوں گے ـنارنجی (اورنج) ڈبے پلاسٹک ویسٹ کے لئے استعمال کئے جائیں گے ،ان اشیاء کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے استعمال کیاجائے گا ـاس جدید طریقے کا مقصد کچرے کی مقدار میں کمی لانا اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ہے ـپنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن (1139)پر تعلیمی ادارے کچرے کو اٹھانے کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں ـ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ رنگدار کوڑے دانوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کرے گا ـماحولیات کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) تعلیمی اداروں میں اس طریقہ کار کے نفاذ کو یقینی بنائے گا، ای پی اے ٹیم درسگاہوں کا معائنہ بھی کرے گی ـمعیار پر پورا اترنے والے تعلیمی اداروں کو ای پی اے کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیاجائے گاـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں