پنجاب پولیس کے اپنی فورس اور اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اہم اقدامات

لاہور (بیوروچیف) پنجاب پولیس نے اپنی فورس اور اہل خانہ کی ویلفیئر کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 52کروڑ 39لاکھ 37ہزار روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی سکالرشپس کے لیے 16کروڑ 41لاکھ 37ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی ۔ ملازمین کی بیٹیوں کے ویڈنگ گفٹ کے طور پر 10 کروڑ 48 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ علاج معالجے کی معاونت کے لیے 9 کروڑ 49 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد جاری کیے گئے۔گزارہ الائونس کی مد میں ملازمین کی فیملیز کو 9 کروڑ 36لاکھ 39 ہزار روپے فراہم کیے گئے، اور ریٹائرمنٹ گرانٹس کے طور پر 4 کروڑ 96 لاکھ 34ہزار روپے جاری کیے گئے۔تدفین اخر ا جات کے لیے فورس کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 06 لاکھ روپے دئیے گئے۔ فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 61 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد فراہم کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ویلفیئر فنڈ اور محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں