پنجاب ہائی وے پٹرول شہریوں کی خدمت اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل

لاہور(بیورو چیف) پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں پی ایچ پی نے ماہِ جولائی 2025 کی کارکرد گی رپورٹ جاری کردی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ جولائی میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 4.1 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 428 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.9 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 310 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 39 ہزار 05 سو 37 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 869 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئیـ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 23 ہزار 07 سو 13 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 66 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا اور 3741 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔15477 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 26126 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 37 مقدمات درج کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے 05کلاشنکوف، 05 رائفلز، 27 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں سے 1066 لیٹر شراب، 2340 گرامچرس,20 ہیروئن اور 80 گرام آئس برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں