پولیس اور امن کمیٹی کے باہمی اشتراک سے ہی امن قائم رکھا جاسکتا ہے ،سی پی او

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی پولیس لائن کمپلکس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ۔ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ ، ٹائون ایس پیز سمیت امن کمیٹی ممبران اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے رمضان محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے حوالہ سے تمام شرکا میٹنگ سے قابل عمل تجاویز لیں ۔ سی پی او صاحبز ا دہ بلال عمر نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک وارڈنزکی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی اور جلوسوں کے روٹس کے متبادل راستے دئیے جائیں گے ۔تمام افسران اور ملازمان جلوسوں اور مجالس کے مقامات اور گردونواح میں مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے اور سخت نگرانی کی جائے۔ امن کمیٹی ممبران کا کردار امن و امان کے حوالے سے ہمیشہ قابل تعریف رہا ہے۔شرکا میٹنگ سے ان کے مسائل سنے اور فوری طور پر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔ پولیس اور امن کمیٹی کے باہمی اشتراک سے ہی امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں