پولیس اہلکار نے بہادری کی مثال قائم کر دی

پشاور (بیوروچیف) پشاورمیں پولیس اہلکار نے بہادری کی مثال قائم کردی ، ڈاکوئوں کی پانچ گولیاں کھانے کے باوجودبینک ڈکیتی ناکام بنادی ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں تین مسلح ڈاکوئوں کو بینک میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بینک کے اندر داخل ہوتے وقت ایڈیشنل ایس ایچ او بہار علی ڈاکوئوں کو روکنے لگے، فائرنگ سے زخمی ہونے کے باوجود پولیس اہلکار بہار علی مقابلہ کرتے رہے، 2دیگر پولیس اہلکار بھی ڈاکوں کو روکنے کے لیے فائرنگ کرتے رہے،پولیس کے بروقت ردِعمل سے ڈاکو ڈکیتی کیے بغیر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق صبح دس بجے ڈاکوئوں نے بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی تھی ،واردات کے دوران پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،واقعے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ،مسلح ڈاکوں نے نائن ایم ایم اور تیس بور پستول استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں