1

پولیس رویہ کیخلاف کمالیہ بار کی تاحال ہڑتال جاری

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں وکلا کی جانب سے پولیس کے خلاف جاری احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے ۔ وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے صدر بار ایسوسی ایشن رانا ریاض علی خاں کا کہنا ہے کہ وکلا کے ساتھ پولیس کی جانب سے ناروا سلوک کیا گیا جو کسی صورت قابلِ مذمت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک وکلا کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ نہیں کیا جاتا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔وکلا کے احتجاج کے باعث عدالتوں میں معمول کی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں