پولیس ناکام،آج پھر51ڈاکے،اغوا کی 15وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں کی یلغار،آج پھر مزید51وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو،8خواتین اور4نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ یوسف آباد کی (ش) نے بتایا کہ اوباش ملزم غلام مصطفی نے اس کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے زیادتی کی اور اڑھائی لاکھ کی رقم بھی ہتھیا لی، روڈالہ روڈ کے علاقہ278گ ب کے اللہ رکھا کی بیٹی (ش) کو اوباش ملزم افضل اور بلوچنی کے علاقہ 58ر۔ب میں رشید مسیح کی بیٹی (پ) کو ملزمان طیب وغیرہ، رشید آباد کے اقبال کی بیٹی(ن) کو اوباش ملزمان عمران وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ نیو گارڈن محلہ کے شوکت علی بیٹی (ر) کو نامعلوم ملزمان، روڈالہ روڈ کے علاقہ 367گ ب کے عمر حیات کی بہو (آ) کو ملزمان شکیل وغیرہ، کھڑیانوالہ کے علاقہ73ر۔ب کے ارشاد کی بیٹی (الف) کو ملزمان اویس وغیرہ، تھانہ صدر کے علاقہ کینال ویلی کے فرخ کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، فیکٹری ایریا کے علاقہ محلہ غریب آباد کے رفیق کی بیٹی (م) کو ملزمان فرقان وغیرہ، ٹھیکریوالہ کے علاقہ74ج ب کے عقیل کی بیٹی (ح) کو نامعلوم ملزمان اور سرگودھا روڈ کے علاقہ اسلامیہ پارک کے سفیان کا بھائی ارسلان، منصور آباد کے زاہد کا جواں سالہ بیٹا، جڑانوالہ کے علاقہ شیراز پارک کی بشیراں بی بی کا شوہر علی اعظم اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے سہیل کا بیٹا عبدالرحمن گھر سے سودا سلف لینے نکلے، واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کینال کالونی کے قریب شاہد مجید سے 3ہزار وفون، ریلبازار مکی مارکیٹ سے عمر نعیم کی دکان سے 50ہزار کا کپڑا، بھوآنہ بازار میں عطاء اللہ سے نقدی وفون، نڑ والا چوک کے قریب عمران سے سوا لاکھ وفون، عباس پلی کے قریب مجاہد حسین سے 50ہزار وفون، علی گارڈن کے چن شاہ کے گھر سے زیورات، نقدی چوری، 9ج ب کے وقار احمد کے گھر سے 3بکرے چوری، 5ج ب کمال پور کے محمد حسین کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چوری، 160ر۔ب کے صاحب علی سے5لاکھ، فون، گھڑی، 186ر۔ب کے قاسم سے نقدی وفون، 152ر۔ب کے عبدالرحمن سے اڑھائی لاکھ، ریلوے پھاٹک کے قریب عامر حسین سے موٹر سائیکل، 38گ ب کے عاطف کی دکان سے 2لاکھ کا سامان چوری، 274گ ب کے قاسم سے 7لاکھ چھین لیے، 375گ ب کے قریب فاروق سے 31ہزار وفون، 28گ ب کے بھگا کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 210ر۔ب کے قریب رفیق کے گودام سے سامان چوری، 73ر۔ب کے لیاقت علی سے 13ہزار وفون، 102ر۔ب کے یعقوب سے 36ہزار وفون، 489گ ب کے ماجد علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 465گ ب کے خالق کے ڈیرہ سے گندم چوری، 62گ ب کے محمد عامر سے20ہزار، مجاہد ٹائون کے قریب افضل سے جھپٹا مار کر فون، رفاہ یونیورسٹی کے قریب بلال سے ساڑھے تین لاکھ، طلائی بریسلیٹ چھین لیا، 275ج ب کے اکبر علی سے 10ہزار، 275ج ب کے عمران سے 14ہزار وفون، 71ج ب کے عمران محمود سے ڈیڑھ لاکھ، 79ج ب کے جاوید کی حویلی سے لاکھوں کے جانور چوری، مظفر کالونی کے عبدالغفور کی شاپ سے قیمتی سامان چوری، 37ج ب کے علی نواز سے 55ہزار وفون چھین لیا، جبکہ دیگر وارداتو ںمیں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں کوہ نور سٹی سے زبیر کی کار، سیشن کورٹ سے عرفان، لاری اڈا سے علی زیب، شہباز ٹائون سے اکرم، ویور کالونی سے خادم حسین، جمیل پارک سے عدنان، ملت ٹائون کے خالد محمود، ملت ٹائون کے عبدالواسع، چونگی نمبر5کے اعجاز، 564گ ب کے اشرف، قصبہ تاندلیانوالہ کے صابر علی، تحصیل ہسپتال سے ناصر علی، رحمان چوک سے صائم، نثار کالونی کے انس مصطفی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں