6

پولیس ناکام،ڈاکے چوریاں عام،آج پھر54وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی’ چوری کی مزید 54 وارداتیں’ شہری بھاری مال وزر سے محروم’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق جھمرہ روڈ پر نلے والا کے قریب عدیل سے ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی’ طلائی چین اور قیمتی سامان چھین لیا’ 255 رب کے قریب عثمان سے چار ڈاکوئوں نے ڈیڑھ لاکھ روپے اور طلائی انگوٹھیاں چھین لیں’ خانوآنہ چوک میں نوید کے ٹرالے سے مسلح ڈاکوئوں کا گروہ 25 تھیلے گندم چھین کر لے گیا’ خواجہ ٹریول کے قریب مشتاق’ 66 ج ب میں ریحان’ 77 ج ب میں ذوالفقار’ 147 گ ب میں ظفر اقبال کو لوٹ لیا گیا’ 214 رب میں شاہد’ 67 ج ب میں احمد رضا’ براگ میرج ہال کے قریب شفیق’ 229 رب میں افتخار’ کھرڑیانوالہ میں خالد’ نرسنگ ہاسٹل الائیڈ ہسپتال کے قریب نعمان اظہر’ پنج پلیاں چوک میں زوہیب کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں’ 244 رب میں تصور حیات’ عبداﷲ پل پر وقاص’ 215 رب میں شہریار’ 209 رب میں تنویر’ 66 ج ب میں شکیل’ ریلوے پھاٹک کے قریب غلام محمد فاروق’ 70 ج ب میں ذوالفقار علی’ سید والا روڈ پر عامر سہیل’ بشیر کالونی میں سیف اﷲ’ 147 گ ب میں جاوید اقبال’ کھرڑیانوالہ شیخوپورہ روڈ پر مبشر مشتاق’ 73 رب میں رمضان’ 97 رب میں دل بہار’ سول لائن ٹی بی ہسپتال کے قریب رضوان’ قدرت آباد میں جاوید’ اقبال ٹائون میں خلیل کے گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی’ طلائی زیورات اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیا’ چک جھمرہ کے علاقہ 110 رب میں قربان علی کے گھر رات کی تاریکی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر داخل ہوئے اور زیورات’ نقدی’ موبائل فونز’ پنکھے اور قیمتی سامان لے اُڑے۔ علاوہ ازیں تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ میں ارم نامی خاتون کی کمسن بیٹی گھر کے باہر بیٹھی موبائل فون پر گیمز کھیل رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں