پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

لوئر دیر (نامہ نگار) لوئر دیر میں باڈوان پل پرقائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا،حملے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کانسٹیبل محمد اسماعیل شہید ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے بھرپورجوابی کارروائی کی،جس کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کیمطابق شہید کانسٹیبل محمد اسماعیل کی نمازِجنازہ آج پولیس لائن تیمرگرہ میں ادا کی جائے گی،جس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں