پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2خوارج ہلاک

ڈی آئی خان(نامہ نگار) پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد کے مطابق ڈی آئی خان میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا، پولیس کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی سے دو خوارج ہلاک ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔صاحبزادہ سجاد احمد کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں