11

پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)منشیات فروش سے 3کلو300گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔ تفصیلا ت کے مطابق سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس کی منشیا ت فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی۔ ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ سب انسپکٹر ثاقب ریاض نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمر دراز عرف عمری کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے تین کلو تین سو گرام چرس برآمد کی گئی۔ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے بیک ٹریک سورسز کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروشوں، سپلائرز اور سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں