پولیس گردی کیخلاف تھانہ ماموں کانجن کا گھیرائو

ماموں کانجن(نامہ نگار ) موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو پکڑنے کے خلاف درجنوں مروخواتین نے تھانے کاگھیرائو کر کے احتجاج کیا، مظاہرین کے مطابق پولیس نے گھر میں گھس پر مردوخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتے ہوئے انکے کئی افراد کو پکڑ کر تھانے میں تشدد کانشانہ بنایا جبکہ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ نمبر 247/026 میں مدعی مقدمہ نے پکڑے ملزم کو نامزد کیا تھا جسکی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی سے ملزم کے لواحقین نے مزاحمت کی تاہم ان پر گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کانشانہ بنانے کاالزام من گھڑت ہے، مدعی مقدمہ مماز دلو نے مطابق دوماہ قبل دربار یقین شاہ سے دوران نماز اسکی موٹر سائیکل125چوری ہوئی تھی جسکی دربار کے گدی نشین کے بیٹے سے صفائی مانگی تھی جو انہوں نے دینے انکار کردیا تھا جس پر اسے نامزد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں