43

پولیو مہم کے دوران کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی

جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی محمد چشتی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تحصیل بھر میں7روزہ پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ20ہزار760بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کو کامیاب بنا نے کیلئے57یونین کونسلز میں 975 ٹیمیں جن میں872 موبائل ٹیمیں 75فیکسڈ ٹیمیں 31ٹرانزٹ ٹیمیں ڈیوٹیاں سرانجام دے گئیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی محمد چشتی کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں جائیں گے والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا کیلئے پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر فرد کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں