پولیو وائرس کے متعلق پھیلائی گئی خبربے بنیاد ہے

سرگودہا (بیورو چیف) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی سرگودہاڈاکٹر سارہ صفدر نے نجی میڈیا پرسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر مقامی بچی کے پولیو وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق پھیلائی گئی خبر کو قطعی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے حقائق سے آگاہ کیا ہے۔ڈاکٹر سارہ صفدر نے بتایا کہ ضلعی سرویلنس ٹیم نے ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت) کے ضلعی سرویلنس آفیسر کے تعاون سے فوری طور پر تحقیقات کیں۔ ان تحقیقات کے مطابق، متعلقہ بچی صوبیہ دختر امتیاز یوسف، عمر سات سال، رہائشی 4 R/OB/C سٹور سرگودہا، پیدائشی طور پر ایک جینیاتی بیماری کا شکار ہے۔ ماہرین نے تمام دستیاب رپورٹس اور معائنے کی روشنی میں بچی کو نان پولیو کیس یعنی غیر پولیو معذوری کا حامل قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں