پوپ فرانسس کی طبیعت دوبارہ بگڑگئی

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی ہے، جس کے بعد انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کو گزشتہ روز دو بار سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں کو ان کی پھیپھڑوں سے بلغم صاف کرنے کیلئے مداخلت کرنی پڑی۔ویٹیکن کا مزید کہنا ہے کہ پوپ فرانسس طبی امداد کے مراحل کے دوران مکمل طور پر ہوش و حواس میں تھے، 88 سالہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں مدد کیلئے آکسیجن ماسک اور وینٹی لیٹر استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تیسری بار ہے جب پوپ فرانسس کی حالت میں شدید خرابی آئی، انہیں 18 دن قبل نمونیا کے علاج کیلئے اسپتال داخل کیا گیا تھا۔ویٹیکن نے بتایا کہ پوپ فرانسس نے آکسیجن تھیراپی کے بعد اچھی طرح سے جواب دیا اور گزشتہ روز کہا کہ اب انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں، صرف ہائی فلو آکسیجن تھیراپی کی ضرورت ہے، تاہم گزشتہ روز ہونیوالی مشکلات کے بعد پوپ فرانسس کو وینٹی لینٹر کی ضرورت پڑی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیماری کی وجہ سے پوپ فرانسس تین ہفتوں سے اپنی روایتی اینجلز دعا براہ راست ادا نہیں کرسکے اور ویٹیکن نے ان کے تحریری پیغامات اسپتال کے کمرے سے ارسال کیے ہیں۔ اس پیغام میں پوپ فرانسس نے دعاں کیلئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے طبی عملے کا بھی شکریہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں