پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ بندی کے بعدعالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ سے روز مرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکاہے حکومت پاکستان کو قیمت کم کرنی چاہیے تھی اس سے تمام سیکٹر اور ہر سطح پر مہنگائی کم ہوسکتی تھی وفاق اورپنجاب کے بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہیں دیاگیا گھی چینی اور یوٹیلیٹی بلز میں عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لیاجائے اور ٹیکس ادانہ کرنے والے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے تو ملک میں مزید معاشی استحکام آ سکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں