پٹرول بچت،آن لائن کلاسز اور ورک فرام ہوم کی تجویز

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں پٹرول بچت کے لیے اہم اقدامات کی تجویز سامنے آگئی ۔ محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے سفارشات حکومت کو پیش کی گئیں سرکاری اجلاس آن لائن کرنے اور ورک فرام ہوم کی سفارش کردی گئی ۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آن لائن کلاسز کرانے کی تجویز بھی دی گئی ۔ اکیڈمی اورسکولوں میں ہائبرڈ نظام متعارف کرانے کی سفارش کردی ۔ عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے کی ہدایت اور اورنج لائن اور میٹرو بس سروس کی فریکوئنسی بڑھانے کی تجویز بھی سامنے آگئی ۔ صوبے میں رات10بجے کے بعدسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے کی سفارش کی گئی ۔ ہائی انٹینسٹی ایل ای ڈی بل بورڈز اور نیون سائنز بند کرنے کی تجویز کردی ۔ عمارتوں کی تزئینی لائٹس بند کر کے توانائی بچت کی حکمت عملی سامنے آگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں