پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے سیلز مین کو قتل کردیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے سیلز مین کو قتل کر دیا،وقوعہ تھانہ سٹی کی حدود 240موڑ پر پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود 240موڑ رانا پٹرول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ ارسلان ساکن اسلام پورہ نے فائرنگ کرکے پٹرول پمپ کے سیلز مین قاسم ولد لیاقت ساکن چونگی سمندری روڈ فیصل آباد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر ایس پی ٹائون اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں