پٹرول کی قیمت میں اضافہ کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) پٹرول کی قیمت میں16جولائی 2025ئ(کل) سے آئندہ پندرہ روز کے لیے فی لیٹر لیٹر 6.60روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجوہات شرح مبادلہ اور پٹرولیم لیوی (پی ایل) میں رد و بدل ہیں۔ تاہم، مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں فی لیٹر 3.74 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 2.23روپے کمی متوقع ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ڈھائی فیصد اضافے کے بعد نئی قیمت 273.39روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ نئی قیمت 278.25 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔ تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف جنگ بند نہ کی تو وہ اس پر تجارتی پابندیاں مزید سخت کریں گے، بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم، خام تیل کی قیمتیں 71ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں، اور اگر روس نے یوکرین پر جنگ بند نہ کی تو پٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جس کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان جیسے درآمدی معیشت والے ملک کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں