پٹرول 55روپے فی لٹر بڑھانے پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ عوام پر بڑا معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ایگزیکٹو کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ،سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر،ڈ ویژ نل صدر حاجی اسلام، چیئر مین حاجی الطاف، سینئر نائب صدر میاں فرمان، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی،نائب صدر حاجی امین باجوہ، نائب صدر رانا رشید خاں، ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری رانا رئوف خاں، سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف، سیکر ٹری اطلاعات ملک افتخار احمد،رانا افضال، رانا ساجد ، ذیشان ڈوگر،شاہد ڈوگر اور دیگرنے کہا کہ رمضا ن المبارک کے دوران دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں