پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

فیصل آباد (سپورٹس نیوز) ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 62رنز بنا کر نمایاں رہے۔محمد رضوان 55، فخر زمان 45، صائم ایوب 39، حسین طلعت 22، محمد نواز 9، بابر اعظم 7 اور حسن نواز 1 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوئے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی 4 اور نسیم شاہ 0 کے ساتھ ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے۔مہمان ٹیم کی جانب سے کوربن بوش، لنگی اینگیڈی اور ڈونوون فریرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جورن فورٹن اور جورج لنڈا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔پروٹیز کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے کم بیک کرنے والے کوانٹن ڈی کا63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوان-ڈرے پریٹوریس 57، کپتان میتھیو برٹزکے 42، کوربن بوش 41، سِنتھیمبا کیشِل 22، ٹونی ڈی زورزی 18، ڈونوون فریرا 3، جورج لنڈا 2، لیزاڈ ولیمز 1اور جورن فورٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں