2

پہلی بار برآمدات3ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

اسلام آباد (بیوروچیف) ادارہ شماریات کیمطابق برآمدات کاحجم 35 فیصد اضافے سے 3.1ارب ڈالرتک پہنچ گیا،جنوری میں درآمدا ت 5فیصدکم ہوکر 5.8ارب ڈالر رہ گئیں،ماہانہ تجارتی خسارہ 29فیصدکم ہوکر 2.7 ارب ڈالر تک محدود رہ گئیں، البتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارے میں 28فیصد اضافہ ہوا۔ رپور ٹ کیمطابق جولائی تاجنوری تجارتی خسارہ 17 ار ب ڈالر سے بڑھ کر 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جولائی تا جنوری برآمدات 7 فیصد کمی سے 18.19 ارب ڈالر رہیں،اس دوران درآمدات 9.42 فیصد بڑھ کر 40 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، پچھلے مالی سال سات ماہ میں 36.77 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں،جنوری 2025 کے مقابلے پاکستانی برآمدات میں 3.73 فیصد اضافہ ہوا۔مشیر وزیرخزانہ خرم شہزادکا کہنا ہے کہ بڑھتی ماہانہ برآمدات اورکم ہوتی درآمدات معیشت میں بہتری کے آثار ہیں،کم توانائی لاگت اور شرح سود میں کمی سے برآمدات مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں