پہلی تا آٹھویں تک بھی سکول کھل گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ہائی اور ہائر سکینڈری کے بعدپہلی تا آٹھویں جماعت تک بھی سکول آج کھل گئے۔اڑھائی ماہ بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر نصابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیاہے،سکولوں میں نرسری تا ہائرسکینڈری تک تمام کلاسسز لگیں گی۔پہلے روز سکولوں میں طلبا کی حاضری 20فیصد کم رہی، سکول کھلنے پر بچوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سکولوں کے لیے نئے اوقات کار 15اکتوبر 2025تک نافذ العمل رہیں گے۔ سنگل شفٹ، ڈبل شفٹ اور دوپہر کے سکولوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹائم ٹیبل مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں