91

پیر محمد امین الحسنات سنی سپریم کونسل پاکستان کے چیئرمین منتخب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ کو سنی سپریم کونسل پاکستان کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ۔ پاکستا ن فلاح پارٹی انکو مبارکباد پیش کرتی ہے موجودہ دگرگوں حالا ت میں یہ انتخاب اہلسنت کیلئے بالخصو ص اور مختلف مذہبی قوتوں کیلئے باعث اعزاز ہے ۔پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے پیر محمد امین الحسنات شاہ کو “سنی سپریم کونسل”کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ پیر امین الحسنات شاہ کا انتخاب اہلِ سنت کے لیے خوشی، فخر، اور امید کا پیغام لے کر آیا ہے ۔پیر صاحب کی علمی، روحانی اور ملی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اعتدال، رواداری اور علمی استقامت کا علم بلند رکھا۔ ان کی خطابت، تحریر اور روحانی تربیت نے ہزاروں دلوں کو حق کی راہ دکھائی ہے۔ ان کی قیادت میں جماعتی نظم و نسق کو وسعت ملی اور نوجوان نسل کو اہلِ سنت کے عقائد سے جوڑا گیا۔آپ کی دینی، ملی، علمی اور روحانی خدمات کا دائرہ بہت وسیع اور روشن ہے۔ چاہے وہ قومی سطح پر اہلِ سنت کے حقوق کی ترجمانی ہو، یا بین الاقوامی سطح پر اسلام کے پرامن پیغام کو اجاگر کرنے کی کوشش، حضرت کی خدمات ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ نے ہمیشہ دینِ اسلام کے عقائدِ حقہ، محبتِ رسول ۖ، اور اتحادِ امت کا پیغام پہنچایا ہے۔ آپ کا اندازِ خطابت علم و حلم، تدبر و حکمت، اور سچائی و اخلاص کا حسین امتزاج ہے۔ ان کے چیئرمین منتخب ہونے سے سنی سپریم کونسل میں نئی روح، نظم و ضبط، اور فکری رہنمائی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ان شا اللہ، ان کی زیر قیادت اہلِ سنت کا اتحاد مضبوط ہوگا، علما کو یکجا کیا جائے گا، اور ملت کے مسائل کو مثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں