پیف سکولز کے آن لائن ریکارڈ میں طلبہ کے ڈیٹا میں غلطیوں کا انکشاف

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) پیف سکولز کے آن لائن ریکارڈ میں طلبہ کے ڈیٹا میں غلطیوں کا انکشاف،تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سے منسلک پیف سکولز کے آن لائن ریکارڈ میں طلبہ کے ڈیٹا میں غلطیوں کا نکشاف ہوا ہے۔ پیف سکولز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سکول انفارمیشن سسٹم میں بچوں کی تاریخ پیدائش ،کلاس اور مضمون کو 6جون تک درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں کا آن لائن ریکارڈ یا ڈیٹا غلط انٹری کرنے کی صورت میں پیف پارٹنر سکولز کو بچوں کی ماہانہ فیس کی مد میں ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ تمام پیف پارٹنر سکولز کو 6جون تک بچوں کا ڈیٹا درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں