پینسرہ روڈ پر ریس لگاتی2بسوں کی دوڑ نے 60سالہ شخص کی جان لے لی

گوجرہ ( نامہ نگار )پینسرہ روڈ پرریس لگاتی دو بسو ں کی دوڑ نے 60سالہ شخص کی جا ن لے لی ۔ معلو م ہوا ہے کہ ستارہ سٹی پینسرہ روڈ گوجرہ کا سا ٹھ سا لہ محمد اقبال موٹر سا ئیکل نمبری AMA5871 پر سوار ہوکر بازار سے اپنے گھر جارہا تھا کہ پینسرہ روڈ پر فیصل آ باد کی طرف سے دو بسیں ریس لگاتی ہو ئی آ رہی تھیں کہ بس نمبری FSA537 نے محمد اقبا ل کو کچل دیا ۔جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جو زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بس ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا۔ اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کردی ہے اور بس قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلا ش شروع کردی ہے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پینسرہ روڈ پر ایک نوجوا ن کو بس نے کچل دیا تھا جبکہ بڑی بسو ں کا شہر میں دا خلہ بند ہو نے کے باوجود بسیں شہر کے اندر سے گزررہی ہیں ۔مقامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں