فیصل آباد ( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر رانا فرخ محمود خاں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف ہمیشہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر سطح پر موثر طریقے آواز بلند کی ہے اور بھٹو شہید کی کاوشوں سے ہی آج اس ایشو کو ایک متنازعہ ایشو مانا جاتا ہے بھٹو شہید نے اقوامِ متحدہ کو بتایا تھا کہ کس طرح سے بندوق کے زور پر بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے مودی سرکار نے لاکھوں کے حساب سے اپنے فوجیوں کو کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے لئے لگا رکھا ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کے بلند حوصلوں کو کم نہ کرسکا بھارت کو مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا
20