پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔ اس سلسلہ میں ہم نے ابھی سے مقامی سطح پر اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے ۔ پی پی 111 زون میں پروگرام ہمارے کام کے آغاز کی ہی کڑی ہے۔ جو عہدیدار اپنے کام سے انصاف نہیں کرے گا وہ خود کو عہدے سے چمٹے رہنے کا بھی حق نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام پی پی 111 زون 8 کے نو نامزد عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کی تقریب کہ جس کی صدارت سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے کی جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی پیر سید عنایت علی شاہ تھے سے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں نائب صدر سنٹرل پنجاب چوہدری محمد ارشد جٹ ، ڈویژنل صدر پیر سید عنایت علی شاہ ، سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں ، جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین ، میزبان رانا ساجد حسین زونل نائب صدر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ترقی و ارتقا میں ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت رکاوٹیں کھڑی کی گئی اور اسے اقتدار سے باہر رکھنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا تھا ۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں