پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے

کراچی(بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے۔نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ شہید بینظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینئر سیاستدان نواب یوسف تالپر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نواب یوسف تالپر پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں