پی ایس ایل 12کا آغاز پشاور سے ہوگا،محسن نقوی

پشاور (بیورو چیف)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)12 کے میچز پشاور میں بھی کھیلے جائیں گے اور افتتاحی میچ بھی پشاور میں ہوگا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پشاور کے فینز نے اس وقت کا بہت عرصے سے انتظار کیا ہے، پی ایس ایل کو پشاور لانیکا مقصد اس شہر کی پاکستان کرکٹ کے لیے دی گئی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ یقین ہے کہ پشاور کے عوام اس لیگ کا خیرمقدم اسی جوش اور گرم جوشی سے کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔ ٹرائی سیریز اور پی ایس ایل کے میچز کے بعد پشاور میں انٹرنیشنل میچز بھی کرائیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ پچھلے سال ہم نے بھرپور کوشش کی لیکن ممکن نہیں ہوسکا تھا، صوبے کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے نئے راستیکھلیں گے، خیبرپختونخوا میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،کرکٹ ٹیم میں زیادہ ترکھلاڑی کے پی سے ہیں، قومی ٹیم کا ہر تیسرا کھلاڑی اس صوبیکا ہے، ہمیں اس صوبے میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے تاکہ باصلاحیت کھلاڑی ملتے رہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام گزشتہ حکومت نے تبدیل کیا، ہم دوبارہ اسٹیڈیم کا نام ارباب نیاز بحال کریں گے، سابق حکومت 13 سالوں میں ایک گرائونڈ نہیں بناسکی۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، کرکٹ میں ٹیلنٹ آرہا ہے ہم یہ ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے، قبائلی علاقوں کے لیے کرکٹ اکیڈیمی بنا رہے ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج لگنے کے بعد پہلا ٹارگٹ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے، عوام اور سیکیورٹی فورسز کی مدد سے یہ جنگ جیتیں گے، غیر قانونی مائننگ کے خلاف ایکشن لیا گیا، ہمارے پاس ہارنے کا آپشن نہیں ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق نے 160 ارب روپیکا پیکیج دیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں