پی ٹی آئی کو ملکی معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگرنے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چا ہئے۔ توانا ئی بحران کی وجہ سے جوکفایت شعاری کی ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں پر حکومت اربوں رو پے کی قربانی دے رہی ہے جس سے ثا بت ہوتا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کوغریب عوام کا احساس ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جسے اپنے بانی سے ملاقات اور رہائی کے علاوہ ملکی معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں-جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اورافواج پاکستان دہشت گردوں اورملک دشمنوں کے ساتھ مقابلہ میں ہے جبکہ پی ٹی آئی کاایجنڈاہی الگ ہے-وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 2سال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے پنجاب میں عوام کوہرسطح پربنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلی ہیں جنہوں نے متحرک ہوکر اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے رمضان پیکج اپنی چھت اپنا گھر منصوبے سے لاکھوں گھر بن چکے ہیں-کروڑوں نوکریوں اور گھر فراہم کرنے کے دعویداروں نے اپنے دورِ حکومت میں غریب لوگوں کو چھتوں سے محروم اورلاکھوں لوگوں کوبے روزگارکیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں