چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز آئندہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں،راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو آئندہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرزآئندہ سیلاب کے ممکنہ اثرات کم کرنے کے لئے سابقہ خامیوں کی نشاندہی اور نئے ترقیاتی منصوبے تجویز کریں۔ اس ضمن میں تین روز میں درکار ترقیاتی منصوبے تجویز کرکے کمشنر آفس کو بھجوائیں تاکہ حکومتپنجاب کو فنڈز کے لئے تحریر کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ سال کے فلڈ کے تجربات کو مدنظر رکھ کرسڑکوں،آبپاشی ،زراعت، ریسکیو1122 سے متعلقہ منصوبے تجویز کئے جائیں تاکہ آئندہ سیزن میں سیلاب کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ2025 میں سال کا بدترین سیلاب آیا جس کے بعد متاثرین کی آبادکاری میں تقریبا 6 ماہ کا وقت لگا۔آئندہ6 ماہ میں موثر پلاننگ کرکے اگلے فلڈ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنی ہے لہذا تین یوم کے اندر منصوبے تجویز کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں