3

چالاک ملزم نے آڑھتی کی200بوری مرچ ہڑپ کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزم نے غلہ منڈی کے آڑھتی کی 200 بوری مرچیں ہڑپ کر لی’ فیکٹری ایریا پولیس نے آڑھتی کی درخواست پر ملزمان آصف وغیرہ کیخلاف امانت میں خیانت کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتی شہزاد نے بتایا کہ وہ مرچوں کا کاروبار کرتا ہوں اور جگہ نہ ہونے پر واقف کار ملزم آصف کے پاس 200 بوری مرچیں گودام میں رکھوائیں، بعدازاں مرچوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان لیت ولعل کے بعد مال واپس کرنے سے انکاری وہ گیا، جس پر فیکٹری ایریا پولیس نے زیردفعہ 406 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں