چاول کی قیمت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چاول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث عام صارفین پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑ گیا ہے’تفصیلات کے مطابق چاول کی قیمت میں 500روپے سے 1000روپے فی من اضافہ ہو چکا ہے۔ سیلہ کائنات چاول کی ہول سیل قیمت 10700روپے فی من سے بڑھ کر 11700روپے فی من ہو گئی ہے جبکہ کچی کائنات چاول کی قیمت 10300روپے فی من سے بڑھ کر 10800روپے فی من ہو گئی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چاول 270 روپے سے 292 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ قیمت 320 سے 330 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چاول کی قیمتوں میں اس اضافے کی وجوہات میں سپلائی میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور زرعی لاگت کا بڑھنا شامل ہے۔ صارفین نے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں