چربی پگھلانے اور چائنہ نمک بیچنے والے گرفتار،7تاجروں کیساتھ3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی باقیات سے مضر صحت آئل تیار کرنے والی فیکٹری اور غلہ منڈی میں چائنہ نمک فروخت کرنیوالے آڑھتی کو پکڑ لیا۔چالاک افراد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر7تاجروں کیساتھ3کروڑ کا فراڈ’مختلف واقعات میںمسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد لہو لہان ہوگئے،بتایا جاتا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈینگا پھاٹک کے قریب چھاپہ مار کرجانوروں کی چربی اور باقیات پگھلا کر مضر صحت آئل تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا،بھاری مقدار میں مضر صحت آئل اور سامان قبضہ میں لیکر فیکٹری مالک کے کارندے اسلم کو حوالہ پولیس کردیا۔اس طرح فوڈ اتھارتی کی ٹیم نے دوران چیکنگ غلہ منڈی کے آڑھتی حماد علی کے گودام سے بھاری مقدار میں چائنہ نمک برآمد کرکے مقدمہ درج کروادیا جبکہ سبزی منڈی کے آڑھتی ندیم سے ملزمان نے40لاکھ کا پیاز،245ر۔ب کے خالد سے28لاکھ کا کپڑا،سرگودھا روڈ کے اسد سے ملزم عاشر نے 28لاکھ کا مال،ریل بازار کے تاجر رانا معظم سے ملزم عمیر نے15لاکھ،کوتوالی روڈ کے تاجر بلال سے ملزم جہانزیب سے23لاکھ کا کپڑا، سمن آباد کے خالد محمود سے ملز م عقیل سے10 لاکھ،فیکٹری ایریا کے تاجر رمضان سے ملزم احسن سے 12لاکھ،ڈی ٹائپ کالونی کے ضیاء الرحمن سے6لاکھ اور دیگر سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے ،علاوہ ازیں رضا آباد کے علاقہ میں مسلح افراد دانش وغیرہ نے عاصم،158 ر۔ب میںملزمان عامر وغیر ہ نے امجد علی کو گولیا ں مار کر لہو لہان کردیا،مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں