چلاس میں کلائوڈ برسٹ اور سیلاب نے تباہی مچادی

چلاس (نامہ نگار) چلاس میں تھور کے علاقے میں کلائوڈ برسٹ اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ تھور میک میں مقامی مسجد بھی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی، خشک پہاڑی سے اچانک آنے والے سیلابی ریلے سے ایک رہائشی مکان، قیمتی سامان ، مال مویشی اور گاڑی بہہ گئی،گولڈ پلیسر کے ذریعے نکالا گیا تقریباً 200گرام سونا اور نقد رقم بھی سیلاب کی نذرہوگئی،سیلابی ملبہ رہائشی گھروں میں داخل ہوگیااور تھور کا رابطہ سڑک منقطع ہو گیا، تھور شیتن اور تھورمیک سمیت متعدد مقامات پر سیلابی ریلے کھیتوں میں داخل ہوگئے جس کے باعث کھڑی فصلوں اور زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔متاثرہ علاقوں میں مقامی لوگوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری ہیں، رابطہ سڑکیں منقطع ہونے سے مقامی آبادی اور امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں