چناب کلب الیکشن کیلئے میدان سج گیا

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) 19نومبر کو چناب کلب کے ایگزیکٹو ممبر کے چنائو کیلئے ہونیوالے الیکشن کی سرگرمیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ 5نشستوں کیلئے دو خواتین سمیت 9امیدوار میدان میں آ چکے ہیں۔ 4500 کے لگ بھگ ممبران چناب کلب اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس بار پہلی مرتبہ سیکرٹری چناب کلب کا چنائو براہ راست نہیں ہو گا بلکہ ممبران میں سے سب سے زیادہ ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آنیوالا امیدوار براہ راست سیکرٹری چناب کلب منتخب ہو جائیگا۔ پروگراسیو الائنس اور گریٹڈ الائنس کے امیدواران آمنے سامنے ہیں جبکہ الیکشن کے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ امیدواروں میں سیکرٹری چناب کلب کے عہدے پر فائز رہنے والے میاں شکیل انور اس بار پھر قسمت آزمائی کے لیے پر تول رہے ہیں۔ دیگر امیدواروں میں ایس ایس پی ریٹائرڈ نعیم عزیز سندھو’ شیخ مزمل سلیم’ میاں نعیم احمد’ مظہر نسیم ورک’ خرم شفیق’ ڈاکٹر دل نواز مجاہد’ ڈاکٹر عبیرہ حلیم ملک اور رومانہ صلاح الدین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں